سعودی سپریم کورٹ کی 21 مارچ کو رمضان کا چاند دیکھنے کی اپیل
ریاض (اے پی پی)سعودی سپریم کورٹ نے 21 مارچ کو مملکت بھر میں رمضان کا چاند دیکھنے کی اپیل کی ہے۔ سعودی خبررساں ادارے کے مطابق سپریم کورٹ نیجاری بیان میں کہا ہے کہ قمر ی کیلنڈر کے لحاظ سے یکم شعبان 21 فروری کو تھی ، تاہم مملکت میں تمام مسلمان ام القری کیلنڈر کے لحاظ سے منگل 21 مارچ (29 شعبان) کی شام کو رمضان کا چاند دیکھنے کی کوشش کریں۔سپریم کورٹ نے کہا کہ جو شخص براہ راست یا دوربین سے رمضان دیکھے وہ پہلی فرصت میں قریبی عدالت یا سرکاری دفتر پہنچ کر اپنی شہادت قلمبند کرائے۔بیان میں یہ بھی کہا گیا ہے کہ جن لوگوں کی نظر تیزہے وہ رمضان کا چاند دیکھنے کے لیے مملکت کے تمام علاقوں میں موجود رویت ہلاک کمیٹیوں میں شمولیت اختیار کریں۔
سعودیہ رمضان چاند