• news

امریکہ کی ایران کے اعلی فوجی کمانڈرسمیت حکام پرنئی پابندیاں عائد


واشنگٹن(این این آئی)امریکا نے انسانی حقوق کی خلاف ورزیوں اور بدعنوانی سے متعلق پابندیوں کے ایک نئے دورمیں ایران کے ایک اعلی فوجی کمانڈر سمیت بعض سینئرسرکاری عہدے داروں اور اداروں کو نشانہ بنایا ہے۔میڈیارپورٹس کے مطابق امریکی محکمہ خزانہ نے ایرانی فوج کے اعلی کمانڈر میجر جنرل عبدالرحیم موسوی پرپابندیاں عاید کی ہیں۔محکمہ خزانہ نے کہا کہ تازہ ترین کارروائی ایرانی خواتین اور لڑکیوں کو ان کے انسانی حقوق اور وقار سے محروم رکھنے پر ایرانی حکومت کو جوابدہ ٹھہرانے کے متحدہ عزم کو ظاہر کرتی ہے۔
امریکہ پابندی 

ای پیپر-دی نیشن