پی ٹی آئی ریلی پر پولیس تشدد سے سانحہ ماڈل ٹائون کا ریکارڈ ٹوٹ گیا: صدر ہائیکورٹ بار
لاہور(سپیشل رپورٹر) صدر لاہور ہائیکورٹ بار ایسوسی ایشن چوہدری اشتیاق احمد خان نے پاکستان تحریک انصاف کی انتخابی ریلی پر پولیس کی جانب سے پرامن کارکنان پر بہیمانہ تشدد، شیلنگ اور لاٹھی چارج کرنے کے واقعہ کی مذمت کر تے ہوئے پرامن سیاسی ریلی پر پولیس گردی پر تشویش کا اظہار کیا ہے ۔ پولیس اہلکاروں نے نہتے نوجوان علی بلال کو ڈنڈے مار مار کر شہید کر دیا ہے۔ اس واقعے نے سانحہ ماڈل ٹاؤن کا ریکارڈ توڑ دیا ہے ۔الیکشن کی تاریخ کے اعلان کے بعد سیاسی سرگرمیوں کا انعقاد قانون کے مطابق ہے جسے کوئی روک نہیں سکتا ہے۔ ہم مطالبہ کرتے ہیں کہ تحریک انصاف کارکنان پر تشدد میں ملوث پولیس اہلکاروں کو گرفتار کر کے قانون کے کٹہرے میں لایا جائے ۔علی بلال شہید کے درجات کی بلندی اور لواحقین کو صبرِ جمیل عطا کرنے کے لیے دعا بھی کی گئی۔
صدر ہائیکورٹ بار