ناظم الامور کی ملاقات ‘ پاکستان چین کیساتھ تعاون بڑھانے کیلئے تیار ‘ سیکرٹری خارجہ
اسلا م آبا د (خصوصی نامہ نگار)پاکستان میں چین کے قائم مقام ناظم الامور پانگ چنشو نے سیکرٹری خارجہ اسد مجید سے ملاقات کی۔ ترجمان دفتر خارجہ کے مطابق وزارت خا رجہ میں ہو نے والی ملا قات کے دوران سیکرٹری خارجہ نے کہا 2023 میں اعلیٰ سطح کے رابطوں میں اضافہ سے سدا بہار شراکت داری کا اچھا آغاز ہوا ۔انہوں نے کہا پاکستان چین کے ساتھ ہر سطح پر تعاون بڑھانے کے لیے تیار ہے۔ انہوں نے اقتصادی ترقی اور استحکام کے لیے چین کی غیر متزلزل حمایت کو سراہا ہے۔
سیکرٹری خارجہ