نگران وزیراعلیٰ کی تعیناتی کیخلاف شیخ رشید کی درخواست پر سماعت غیرمعینہ مدت تک ملتوی
لاہور(سپیشل رپورٹر) لاہور ہائیکورٹ کے جسٹس شاہد کریم نے نگران وزیر اعلیٰ پنجاب کی تعیناتی کیخلاف شیخ رشید کی درخواست پر سماعت غیر معینہ مدت تک کے لیے ملتوی کردی ہے ۔ عدالت نے الیکشن کمشن سے دوبارہ جواب طلب کر لیا ہے۔ اظہر صدیق ایڈووکیٹ نے موقف اختیار کیا کہ آئین میں طریقہ کار وضع کیا گیا ہے کہ کس طرح نگران وزیر اعلیٰ لگایا جائے، نگران وزیر اعلی بنانے کے لیے بدنیتی شامل ہے۔ کن وجوہات پر محسن نقوی کو بطور نگران وزیر اعلی منتخب کیا گیا ہے۔ محسن نقوی کے نام پر پہلے ہی اعتراضات اٹھ گئے تھے۔ اعتراضات کے باوجود محسن نقوی کو ہی وزیراعلیٰ بنا دیا گیا ہے۔ الیکشن کمشن نے باقی تین ناموں کو مسترد کرنے کی وجوہات نہیں بتائیں۔
سماعت / ملتوی