• news

زخمی سارس کا اپنے محسن  کو چھوڑنے سے انکار


لکھنؤ(نیٹ نیوز)  بھارت میں زخمی سارس نے تندرست ہونے کے بعد اپنے محسن کو چھوڑنے سے انکار کر دیا جس نے اس کی مرہم پٹی کی تھی۔ محمد عارف، منڈکا نامی دیہات میں فصل اتارنے والا ہارویسٹر چلاتے ہیں۔ فروری 2022 میں انہیں کھیتوں میں زخمی سارس دکھائی دیا جسے وہ اٹھا کر گھر لے آیا اور  ٹانگ کی مرہم پٹی کے بعد اس کے لیے رہنے کی جگہ فراہم کی۔لیکن مکمل صحتیاب ہونے کے باوجود بھی ’بچہ‘ نامی سارس  نے محمد عارف کو چھوڑنے سے انکار کر دیا کیونکہ جب بھی وہ گھر آتے سارس دوڑ کر ان کے پاس آتا اور عارف کے گلے لگ جاتا ۔ یہاں تک کہ دونوں ایک ساتھ کھانا بھی کھاتے ۔
زخمی سارس

ای پیپر-دی نیشن