• news

شفیق آباد: خاتون سے زیادتی، لودھراں میں گلوکارہ مبینہ نشانہ بنی 


لاہور؍ لودھراں (نامہ نگار+ نیٹ نیوز) شفیق آبادکے علاقے میں درندہ صفت ملزم نے غریب خاتون کو مالی امداد کا جھانسہ دے کر پاس بلا کر زبردستی زیادتی کا نشانہ بنا ڈالا ہے۔ پولیس نے ملزم کوگرفتار کر لیا ہے۔ تفصیلات کے مطابق ملزم ملک پنو عرف ریاض نے فون کر کے غریب خاتون کو مالی امداد کے پیسوں کا جھانسہ دے کر اپنے پاس بلایا۔ اطلاع ملنے پر پولیس نے مقدمہ درج کر کے تفتیش شروع کر دی ہے۔ سمبڑیال میں خاتون سے دو افراد نے زیادتی کی، دو بچے بھی نشانہ بن گئے۔ لودھراں کے علاقے نجی ہوٹل کے قریب مقامی گلوکارہ سے مبینہ زیادتی کا واقعہ پیش آیا۔ متاثرہ گلوکارہ نے پولیس کو بیان دیتے ہوئے بتایا کہ ملزم نے شادی کی تقریب کیلئے بلایا تھا، ملزم بشیر احمد نے ڈیرے پر لے جاکر زیادتی کی۔ پولیس کا کہنا ہے کہ واقعہ تین روز پہلے کا ہے جس کا مقدمہ درج کر لیا گیا ہے جبکہ گلوکارہ کا میڈیکل کروا کر نمونے بھجوا دیئے ہیں۔ تفتیشی افسر کا کہنا ہے کہ ملزم 15 مارچ تک عبوری ضمانت پر ہے۔ ضمانت خارج ہونے پر ملزم کا ڈی این اے کروایا جائے گا۔
زیادتیاں

ای پیپر-دی نیشن