خیبر پی کے: قومی اسمبلی کے 3 حلقوں میں ضمنی الیکشن 30 اپریل کو ہوں گے، شیڈول جاری
پشاور (بیورو رپورٹ) الیکشن کمشن آف پاکستان نے خیبر پی کے سے قومی اسمبلی کے 3 حلقوں پر 30 اپریل 2023ء کو ضمنی انتخابات کا شیڈول جاری کر دیا۔ ان حلقوں میں این اے 22 مردان، این اے 24 چارسدہ اور این اے 31 پشاور شامل ہیں۔ شیڈول کے مطابق 11 مارچ کو ریٹرننگ افسروں پبلک نوٹس جاری کریں گے۔ 12 سے 14 مارچ تک کاغذات نامزدگی جمع کرائے جا سکیں گے۔ 15 مارچ کو کاغذات نامزدگی جمع کرانے والے امیدواروں کی فہرست شائع اور 22 مارچ تک ان کاغذات کی جانچ پڑتال کی جائیگی۔ ریٹرننگ افسران کی جانب سے کاغذات نامزدگی کی منظوری یا مسترد ہونے کے خلاف اپیلیں 27 مارچ تک متعلقہ ایپلیٹ ٹرائیبونل کے پاس جمع کرائے جاسکیں گی۔ ایپلیٹ ٹرائیبونل کی جانب سے ان اپیلوں پر فیصلہ 3 اپریل تک کیا جائے گا۔ 4 اپریل کو امیدواروں کی نظرثانی شدہ فہرست جاری کی جائے گی۔ 5 اپریل تک کاغذات نامزدگی واپس لئے جا سکیں گے۔ 6 اپریل 2023ء کو امیدواروں کی حتمی فہرست جاری اور انہیں انتخابی نشانات الاٹ کئے جائینگے۔
خیبر پی کے؍ ضمنی انتخابات