• news

ہائیکورٹ میں نگران وزیراعلیٰ اور کابینہ کے اثاثے پبلک کرنے کیلئے درخواست 


 لاہور (سپیشل رپورٹر) لاہور ہائیکورٹ میں نگران وزیر اعلی پنجاب اور انکی کابینہ کے اثاثے پبلک کرنے کے لئے درخواست دائر کردی گئی ہے۔ یہ درخواست ایڈووکیٹ ندیم سرور نے دائر کی ہے جس میں نگران وزیر اعلی، نگران کابینہ اور الیکشن کمیشن کو فریق بنایا گیا ہے اور موقف اختیار کیا ہے کہ قانون کے مطابق نگران حکومت چارج لینے کے تین کے اندر تمام اثاثہ جات الیکشن کمیشن کو جمع کرانے کی پابند ہے۔ تاہم کئی ماہ گزرنے کے باوجود نگران وزیر اعلیٰ اور انکی کابینہ نے تاحال اپنے اثاثوں کی تفصیلات جمع نہیں کرائیں۔ اثاثوں کی تفصیلات الیکشن کمیشن کو جمع نہ کرانا آئین کے منافی اقدام ہے۔ درخواست میں استدعا کی گئی ہے کہ عدالت نگران وزیر اعلیٰ اور کابینہ کو اپنے اثاثے الیکشن کمیشن کو جمع کرانے کا حکم دے۔
اثاثے

ای پیپر-دی نیشن