• news

جشن بہاراں تقریبات سے شہری پانچویں روز بھی محظوظ ہوتے رہے


لاہور ( کلچرل رپورٹر) جشن بہاراں کی تقریبات سے لاہور کے باسی پانچویں روز بھی محظوظ ہوتے رہے۔بسلسلہ جشن بہاراں تقریبات جیلانی پارک میں میورل پینٹنگ مقابلے کا انعقاد کیا گیا۔کمشنر لاہور محمد علی رندھاوا،ڈی پی ایچ اے طاہروٹو مہمان خصوصی تھے۔میورل پینٹنگ مقابلے میں شہر کے مختلف کالجزو یونیورسٹیز سے سینکڑوں طالبات نے شرکت کی۔کمشنر لاہور محمد علی رندھاوا اور ڈی جی پی ایچ اے نے طالبات میں انعامات تقسیم کیے۔کمشنر لاہور محمد علی رندھاوانے کہا کہ طالبات نے مقابلے میں مختلف رنگوں سے دلکش پینٹنگز بنائیں۔دیکھ کربہت خوشی ہوئی۔طالبات کیلئے میورل پینٹنگ مقابلوں کو جشن بہاراں کا خصوصی حصہ بنایا گیا تھا۔ ڈی جی پی ایچ اے نے جشن بہاراں کے حوالے سے اپنے خیالات کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ جشن بہاراں کی تھیم پر  طالبات نے خوبصورت آرٹسٹک ورک کیا ہے۔

ای پیپر-دی نیشن