بورڈ آف انٹرمیڈیٹ دفتر ختم ہوا تو احتجاج کرینگے: ایمپلائز ویلفیئر ایسوسی ایشن
لاہور (نیوز رپورٹر) ایمپلائز ویلفیئر ایسوسی ایشن بورڈ آف انٹرمیڈیٹ اینڈ سیکنڈری ایجوکیشن لاہور کا اجلاس زیر صدارت عارف محمود گجر یونین آفس میں منعقد ہوا ۔اجلاس میں بورڈ آف انٹرمیڈیٹ اینڈ سیکنڈری ایجوکیشن کی ملکیتی بلڈنگ کو ہائر ایجوکیشن ڈیپارٹمنٹ کے حوالے کئے جانے کے معاملہ کی حساسیت دیکھتے ہوئے ایمپلائز ویلفیئر ایسوسی ایشن نے مزاحمتی قرار داد پیش کی اجلاس میں فیصلہ کیا گیا بورڈ کی بلڈنگ میں قائم بورڈ کے امتحانی مراکز اور دفاتر کو ختم کرکے ہائر ایجوکیشن ڈیپارٹمنٹ حکومت پنجاب کے دفاتر قائم کئے گئے تو بورڈ ملازمین کی جانب سے نہ صرف شدید احتجاج کیا جائے گا۔