ڈاکٹر حماد ناصرپنجاب انسٹی ٹیوٹ نیورو سرجری یونٹ2 کے قائم مقام سربراہ مقرر
لاہور ( نیوز رپورٹر) پنجاب انسٹی ٹیوٹ آف نیورو سائنسز میں ینگ نیورو سرجن ڈاکٹر محمد حماد ناصر کو نیورو سرجری یونٹ 2 کا قائم مقام سربراہ مقرر کر دیا گیا اور اس ضمن میں ایگزیکٹو ڈائریکٹر پنز نے باقاعدہ احکامات جاری کر دئیے ۔یہ عہدہ پروفیسر انور چوہدری کی ریٹائرمنٹ سے خالی ہوا تھا جس پر ایک نوجوان نیورو سرجن کو ذمہ داریاں سونپی گئی ہیں۔