• news

چیئرمین الحمراء قاسم علی شاہ نے ’’جانیے الحمرائ‘‘ کمپین کا آغاز کر دیا


لاہور ( کلچرل رپورٹر) لاہور آرٹس کونسل میں نئے سلسلے ’’جانیے الحمراء ‘‘پر اہم نشست کا انعقادکیا گیا۔چیئرمین الحمراء قاسم علی شاہ نے ’’جانیے الحمرائ‘‘ کمپین کا آغاز کر دیا۔ چیئرمین الحمراء قاسم علی شاہ نے نوجوانوں سے خطاب کیا۔پہلے سیشن میں ڈپٹی ڈائریکٹر الحمراء محمد عارف، صبح صادق، منیٰ ہارون،نوین روما نے شرکاء کو الحمراء سے متعلق بتایا۔ چیئرمین الحمراء قاسم علی شاہ نے اس موقع پر کہا کہ الحمراء پا کستان میں ادب وثقافت کو پروموٹ کرنے والا شاندار ادارہ ہے،الحمراء بے حد خوبصورت جگہ ہے،یہاں محبت بانٹنے کیلئے محفل سجتی ہیں،’’جانیے الحمراکو‘‘کے سیشن میں شرکت کرنے والوں کو ایمبسیٹڈ آف الحمراء قرار دیا جائے گا۔ ایگزیکٹوڈائریکٹر الحمراء نازیہ جبیں نے کہا کہ قاسم علی شاہ کی الحمراء کے لئے شاندار خدمات دیکھ رہی ہوں۔’’جانیے الحمراء کو‘‘ایک باقاعدہ سلسلہ ہے جو جاری رہے گا۔

ای پیپر-دی نیشن