• news

پاکستان‘ افغان ٹی ٹونٹی سیریز کا شیڈول تبدیل‘پہلا میچ 24مارچ کو ہوگا


 لاہور(سپورٹس رپورٹر)پاکستان اور افغانستان کے درمیان تین ٹی ٹونٹی میچز کی سیریز کا شیڈول تبدیل کردیا گیا۔افغانستان کرکٹ بورڈ نے سیریز کے شیڈول میں معمولی ردو بدل کیا ہے۔ شیڈول میں تبدیلی دونوں بورڈز نے باہمی رضامندی سے کی ہے۔اب پاکستان افغانستان ٹی ٹونٹی سیریز 24 مارچ سے شروع ہو گی۔ دوسرا 26 اور تیسرا ٹی میچ 27 مارچ کو شارجہ کرکٹ سٹیڈیم میں کھیلا جائیگا۔اس سے پہلے میچز 25 ،27 اور 29 مارچ کو کھیلے جانے تھے۔

ای پیپر-دی نیشن