• news

 100میگاواٹ اضافی بجلی خریدنے کا معاملہ،پاکستانی وفد ایران پہنچ گیا


 اسلام آباد(نا مہ نگار)ایران سے 100میگاواٹ اضافی بجلی خریدنے کے معاملے پر پاکستانی وفد تین روزہ دورے پر ایران پہنچ گیا۔ذرائع کے مطابق وفد میں پاور ڈویژن اور سینٹرل پاور پرچیزنگ ایجنسی کے اعلی حکام شامل ہیں، ایران کے ساتھ بجلی سپلائی سے متعلق معاہدے پر دستخط تہران میں ہوں گے۔ایران سے مکران ڈویژن کے لیے اضافی 100میگاواٹ کے لیے ٹرانسمشن لائن پہلے ہی مکمل ہو چکی ہے۔

ای پیپر-دی نیشن