• news

قبا ئلی اضلاع میں مکمل مردم شماری کے بعد الیکشن کرا ئے جا ئیں ۔ سپریم کورٹ نو ٹس لے : عما ئدین 


اسلام آباد  (نیٹ نیوز) قبائلی عمائدین نے سپریم کورٹ سے قبائل کے ساتھ ناروا سلوک پر از خود نوٹس لینے کا مطالبہ کردیا۔ ضلع خیبر، شمالی وزیرستان، ضلع مہمند اور جنوبی وزیرستان کے مشران نے پشاور پریس کلب میں مشترکہ پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا کہ پچھلے بیس سال سے قبائلی خطہ مشکلات کا شکار ہے، باجوڑ سے وزیرستان تک لاکھوں افراد آئی ڈی پیز رہے، گزشتہ مردم شماری میں نصف آبادی محروم رہی، ایک کروڑ بیس لاکھ آبادی کو بمشکل پچاس لاکھ ظاہر کیا گیا۔ انہوں نے مطالبہ کیا کہ الیکشن کمیشن قبائلی اضلاع میں مکمل مردم شماری، حلقہ بندیوں کے بعد الیکشن کروائے۔ اگر ایسا نہ ہوا تو الیکشن سے بائیکاٹ کیا جائے گا۔ قبائل مشران نے کہا کہ اس بار مردم شماری کے حوالے سے پرامید تھے لیکن الیکشن کمیشن نے احتجاج پر مجبور کردیا۔ پانچ سال مزید اپنے حقوق سے محروم رکھنے کا ناروا سلوک ممکن بنانے کی کوشش جاری ہے۔ مردم شماری کے حوالے سے ریاست پاکستان ہماری آواز سنے۔

ای پیپر-دی نیشن