مریم نواز کے ورکرز کنونشن میں ڈی ایس پی کا صحافیوں پر تشدد
فیصل آباد (نمائندہ خصوصی) مریم نواز کے فیصل آباد میں ورکرز کنونشن کے دوران ڈی ایس پی نے گن مینوں کو ساتھ ملا کر صحافیوں کو تشدد کا نشانہ بنا ڈالا۔ سی پی او فیصل آباد تشدد میں ملوث ڈی ایس پی نصر اللہ نیازی کو بچانے کی کوشش کرنے لگے۔
گزشتہ روز جلسہ گاہ میں خواتین انکلوژر کی ویڈیو بنانے پر ڈی ایس پی نصر اللہ نے اپنے پرائیویٹ اور سرکاری گن مینوں کے ساتھ مل کر صحافیوں کو تشدد کا نشانہ بنایا۔ تشدد سے عبدالرحمان نامی کیمرہ مین شدید زخمی ہوا۔