پی ٹی آئی کارکن علی بلال کو ہسپتال پہنچانے والے دو افراد کو پولیس نے حراست میں لے لیا: ہلاکت حادثے میں ہوئی: ملزم
لاہور (نوائے وقت رپورٹ) پی ٹی آئی کارکن علی بلال عرف ظل شاہ کو ہسپتال پہنچانے والے دونوں افراد کو حراست میں لے لیا گیا۔ ذرائع کے مطابق تفیتشی ٹیم نے علی بلال کو ہسپتال پہنچانے والی گاڑی کو بھی قبضے میں لے لیا۔ حراست میں لئے گئے ملزمان میں عمر اور جہانزیب شامل ہیں۔ ملزمان کا بیان ہے کہ علی بلال کی ہلاکت حادثے میں ہوئی۔