• news

راولپنڈی رنگ روڈ کرپشن کیس، ملزموں کی بریت درخواست پر 17 مارچ کو دلائل  طلب 


لاہور(خبرنگار)جج اینٹی کرپشن کورٹ علی رضا نے راولپنڈی رنگ روڑ پروجیکٹ کرپشن کیس میں ملزموں  کی بریت کی درخواست پر 17 مارچ کو دلائل طلب کر لئے۔
،ملزم  سابق کمشنر راولپنڈی محمد محمود، وسیم تابش اور عبد اللہ حاضری کیلئے عدالت میں پیش ہوئے،مدعی ڈپٹی ڈائریکٹر اینٹی کرپشن رانا آفتاب احمد کے بیان پر جرح مکمل ہوگئی،ملزمان کے وکیل نے مدعی سے بیان پر جرح مکمل کی،ملزمان نے ناکافی شواہد کی بنیاد پر بریت کی درخواست دائر کر رکھی ہے۔

ای پیپر-دی نیشن