• news

 توڑ پھوڑ اور پولیس گاڑی پر حملہ کیس  زبیر خان نیازی کی عبوری ضمانت منظور


لاہور (این این آئی) لاہور کی انسداد دہشت گردی عدالت نے توڑ پھوڑ اور پولیس گاڑی پر حملے کے کیس میں پاکستان تحریک انصاف کے رہنما زبیر خان نیازی کی عبوری ضمانت میں 15 مارچ تک توسیع کردی۔
انسداد دہشت گردی عدالت کی ایڈمن جج عبہر گل خان نے پی ٹی آئی کی جیل بھرو تحریک کے دوران توڑ پھوڑ اور پولیس گاڑی پر حملے کے معاملے پر پی ٹی آئی رہنما زبیر خان نیازی کی قبل از گرفتاری کی درخواست ضمانت پر سماعت کی۔عدالت نے زبیر خان نیازی کی عبوری ضمانت میں 15 مارچ تک توسیع کردی۔انسداد دہشت گردی عدالت نے آئندہ سماعت پر پولیس سے تفتیشی رپورٹ طلب کرتے ہوئے زبیر خان نیازی کی گرفتاری سے روک دیا۔

ای پیپر-دی نیشن