• news

یوکرائن جنگ کو روس ہی نہیں دیگر ممالک نے بھی ہوا دی: پوپ فرانسس


ویٹی کن‘ کیف (آئی این پی+ این این آئی) مسیحی برادری کے مذہبی پیشوا پوپ فرانسس نے کہا ہے کہ جنگیں بنتی ہیں، پرانے ہتھیار بیچے اور نئے ٹیسٹ کیے جاتے ہیں، یوکرائن تنازعہ کو صرف روس نہیں بلکہ دیگر ممالک نے بھی ہوا دی۔ اطالوی میڈیا کو انٹرویو دیتے ہوئے پوپ فرانسس نے کہا کہ 100سال سے کم عرصے میں 3 عالمی جنگیں ہو چکی ہیں، یہ ٹکڑوں میں شروع ہوئیں اور اب کوئی یہ نہیں کہہ سکتا کہ یہ جنگیں دنیا بھر میں نہیں ہیں۔ پوپ فرانسس نے کہا کہ یوکرائن جنگ کا میدان ہے جہاں سب لڑ رہے ہیں۔ ایک ماہر نے مجھے بتایا تھا کہ اگر ایک سال تک اسلحہ نہ بنایا جائے تو دنیا سے بھوک کے مسائل ختم ہو جائیں گے۔ تھک گیا اور قیادت کی صلاحیت کھو دی تو استعفیٰ دے دوں گا۔ ادھر آسکر ایوارڈز کی تقریب میں یوکرائن کے صدر ولودومیر زیلینسکی کو آن لائن تقریر کرنے کی اجازت دینے سے انکار کردیا گیا۔ رپورٹس کے مطابق 95 ویں آسکر ایوارڈز کی تقریب کل12 مارچ کو امریکی شہر لاس اینجلس میں ہوگی۔

ای پیپر-دی نیشن