صدر نے پروفیسر ڈاکٹر نیاز احمد اختر کو وی سی قائداعظم یونیورسٹی بنانے کی منظوری دیدی
اسلام آباد(نا مہ نگار)صدر نے پروفیسر ڈاکٹر نیاز احمد اختر کی بطور وائس چانسلر قائد اعظم یونیورسٹی تعیناتی کی منظوری دے دی ہے۔صدر نے سرچ کمیٹی کی سفارشات پر تین امیدواروں کے مفصل انٹرویو کئے تھے۔ سرچ کمیٹی نے نیاز احمد اختر، راحیل قمر اور فضل خالد کے نام تجویز کئے تھے۔