بارکھان میں 3 افراد کے قتل کا الزام، صوبائی وزیر عبدالرحمن کھیتران کی ضمانت منظور
لاہور (نیٹ نیوز) بلوچستان کے ضلع بارکھان میں تین شہریوں کے قتل کے الزام میں گزشہ ماہ گرفتار کیے گئے صوبائی وزیر مواصلات عبدالرحمٰن کھیتران کی ضمانت منظور کرلی گئی۔بلوچستان کے علاقے رکھنی کی جوڈیشل مجسٹریٹ کی عدالت نے سانحہ بارکھان میں گرفتار صوبائی وزیر سردار عبدالرحمٰن کھیتران کی 5 لاکھ روپے کے مچلکوں کے عوض عدم شواہد کی بنیاد پر ضمانت منظور کر لی۔سماعت سیشن جج رکھنی ملک سجاؤ دین کی عدالت میں ہوئی، سماعت کے بعد صوبائی وزیر کے وکیل ایڈووکیٹ منظور رحمانی نے میڈیا سے بات چیت کرتے ہوئے کہا کہ میرے مؤکل عبد الرحمٰن کھیتران کے خلاف کسی قسم کے الزامات ثابت نہیں ہوئے۔