جنوبی افریقہ ، اسرائیل کے ساتھ سفارتی تعلقات محدود کرنے پر مبنی قرارداد منظور
کیپ ٹائون (اے پی پی) جنوبی افریقہ کی قومی اسمبلی نے اسرائیل کے ساتھ سفارتی تعلقات محدود کرنے پر مبنی قرارداد منظور کر لی ۔ترک خبر رساں ادارے کیمطابق قرارداد نیشنل فریڈم پارٹی نے اسمبلی میں پیش کی جسے قومی اسمبلی نے منظور کر لیا۔
حزب اقتدارافریقہ نیشنل کانگریس پارٹی اور اسمبلی کی تیسری بڑی پارٹی اکانومک فریڈم فائٹر کی حمایت کی حامل قرارداد کے حق میں 208 ووٹ ڈالے گئے ۔واضح رہے کہ جنوبی افریقہ نے 2018 میں غزہ پر اسرائیلی حملے کے خلاف احتجاج کے لئے تل ابیب سے اپنا سفیر واپس بلا لیا اور 2019 میں اسرائیل کے ساتھ سفارتی تعلقات کوناظم الاامورکی سطح تک گرا دیا تھا۔