• news

نیب کورٹ کا خود مقدمہ اینٹی کرپشن کو بھجوانا خوش آئند: چیف جسٹس 


اسلام آباد (خصوصی رپورٹر) سپریم کورٹ نے پتوکی کنگن روڈ منصوبے میں خورد برد کے ملزم محمد خان کی ضمانت سے متعلق درخواست واپس لینے کی بنیاد پر خارج کردی۔ نیب پراسیکوٹر نے عدالت کو بتایا کہ ریفرنس نیب کورٹ سے اینٹی کرپشن کو بھجوا دیا گیا ہے۔ چیف جسٹس نے ریمارکس دئیے خوش آئند بات ہے نیب کورٹ نے خود سے مقدمہ اینٹی کرپشن کو بھجوا دیا ہے۔ وکیل درخواست گزار نے کہا نیب ترامیم کے بعد ریفرنس واپس ہوا اور ملزم رہا ہوگیا ہے۔ نیب پراسیکیوٹر رضوان ستی نے عدالت کو بتایا کہ ریفرنس نیب کورٹ سے اینٹی کرپشن کو بھجوا دیا گیا ہے تاہم معاملہ چئیرمین نیب کے پاس ہے وہاں سے جلد اینٹی کرپشن بھج دیا جائے گا۔ موجودہ مقدمہ 6 کروڑ کا ہے جبکہ نیب ترمیم کے بعد مقدمات کی واپسی کی حد 50 کروڑ ہے۔ چیف جسٹس پاکستان نے کہا مقدمات واپس نیب ہیڈ کوارٹر جا رہے ہیں اور 300 کیسز جمع ہوچکے ہیں۔

ای پیپر-دی نیشن