واربرٹن: مقدس اوراق کی بیحرمتی کیس، 11 ملزموں کی آج شناخت پریڈ
واربرٹن (نامہ نگار) واربرٹن میں مقدس اوراق کی توہین پر تھانہ پر ہلہ بولنے، توڑ پھوڑ کرنے اور ملزم کو پولیس سے چھڑانے اور تشدد کر کے قتل کرنے کے واقعہ کو ایک ماہ مکمل ہو گیا ہے جبکہ دہشت گردی کے مقدمہ میں گرفتار 52 ملزموں میں سے 34 کی شناخت پریڈ آج کوٹ لکھپت جیل میں ہو گی۔ 28 ملزمان شہباز علی، عبدالطیف،عرفان، محمد ارشد ،راشد محمود ،اشرف ، اکبر علی ،محمد عثمان ،ذیشان ،محمد حماد ،عشرت علی ،محمد اعجاز ،شفقت ،بلال احمد، عابد علی ،صابر ،عامر سہیل،طارق ،شہباز علی ،لقمان ،ظہیر ،،وقار ،شان علی ،نواز ،عالم خان کی شناخت پریڈ علاقہ مجسٹریٹ ننکانہ کی زیرِ نگرانی ،21 افسر کریں گے اور شناخت پریڈ کے بعد ملزمان کو دوبارہ دہشت گردی عدالت میں پیش کیا جائے گا۔ پولیس ذرائع کے مطابق 4 ملزم عبوری ضمانت پر تھے جن کی ضمانتیں کینسل ہو چکی ہیں۔ معلوم ہوا ہے کہ نادرا اور لیبارٹری کے ذریعے ملزموں کی ویڈیو اور CCTV سے حاصل کردہ تصاویر کی مدد سے ملزمان کی فہرستیں تیار کی جا رہی ہیں۔ DPO ننکانہ اعجاز رشید نے کہا کسی بھی بے گناہ شہری کے خلاف کارروائی نہ ہو گی۔ دوسری طرف شہر میں امن و امان کی صورت حال میں بہتری آ گئی ہے۔ اور تاجر تنظیموں ،علماء اور معززین شہر کے پولیس کے ساتھ رابطے جاری ہیں۔ تاہم بے گناہ ملزموں کی شناخت پریڈ کے بعد رہائی متوقع ہے۔