ایل ڈبلیو ایم سی :صوبائی شہر اقتدار کی صفائی کو مثالی بنانے کیلئے ہمہ وقت متحرک
لاہور(خبرنگار)نگران وزیرِ اعلیٰ پنجاب کی ہدایت پر لاہور ویسٹ مینجمنٹ کمپنی کی جانب سے صوبائی شہرِ اقتدار لاہور کی صفائی کو مثالی بنانے کیلئے تمام عملہ اور مشینری ہمہ وقت متحرک ہے۔میلہ چراغاں کے دوران شہریوں کو صفائی کی بہترین سہولیات فراہم کرنے کیلئے ایل ڈبلیو ایم سی نے مادھو لعل سرکار عرس سے قبل صفائی انتظامات مکمل کر لئے ہیں۔ عرس کے تینوں دن خصوصی ٹیمیں مادھو لعل دربار پر تعینات رہیں گی۔