• news

انتخابی مہم چلانے کیلئے تحفظ  فراہم کرنا الیکشن کمیشن کی  ذمہ داری ہے:خرم نواز گنڈاپور 


لاہور(خصوصی نامہ نگار ) پاکستان عوامی تحریک کی سینٹرل ایگزیکٹو کونسل کا ہنگامی اجلاس سیکرٹری جنرل خرم نواز گنڈاپور کی زیر صدارت منعقد ہوا۔ اجلاس میں چاروں صوبوں سے تعلق رکھنے والے ممبران ایگزیکٹوکونسل نے شرکت کی۔ اجلاس میں موجودہ ملکی حالات اور پنجاب میں الیکشن کے بارے میں تفصیلی مشاورت کی گئی۔ اجلاس میں اظہار خیال کرتے ہوئے خرم نواز گنڈاپور نے کہا کہ انتخابی مہم چلانے کیلئے تمام جماعتوں کو تحفظ اور آزادانہ ماحول فراہم کرنا الیکشن کمیشن کی ذمہ داری ہے۔ پاکستان عوامی تحریک انتخابات کے حوالے سے وسیع تر مشاورت کررہی ہے مشاورت کے بعد کارکنوں اور ذمہ داران کو لائحہ عمل دیں گے۔

ای پیپر-دی نیشن