• news

خواتین ہوم بیسڈ ورکرز ملکی معیشت میں اہم کردار ادا کر رہی ہیں:مقررین


لاہور (لیڈی رپورٹر) خواتین ہوم بیسڈ ورکرز ملکی معیشت میں اہم کردار ادا کر رہی ہیں انہیں حقوق کی فراہمی کے لئے قوانین پر عملدرآمد ضروری ہے. مقررین نے ان خیالات کا اظہار گزشتہ روز خواتین ہوم بیسڈ ورکرز کی تنظیم ہوم نیٹ پاکستان کے زیر اہتمام خواتین کے عالمی دن کے حوالے سے منعقدہ تقریب سے خطاب کے دوران کیا۔ مقررین میں نیشنل کمیشن آف ہیومن رائٹس پنجاب کے ممبر ندیم اشرف، سابق رکن قومی اسمبلی مہناز رفیع، ہوم نیٹ کی ایگزیکٹو ڈائریکٹر ام لیلیٰ اظہر، اسد فیض، زاہد راو¿ دیگر شامل تھے۔تقریب میں جلوت علی، رفعت مسعود، عذرا شاد، فضیلت کے علاوہ سول سوسائٹی اور خواتین ھوم بیسڈ ورکرز کی بڑی تعداد نے شرکت کی۔

ای پیپر-دی نیشن