قرآن کتاب ہدایت ودرس انقلاب ،حدیث مصطفی تفسیرقرآن ہے:میاں جمیل
لاہور( خصوصی نامہ نگار )تحریک دعوت توحید کے مرکزی قائدمیاں محمدجمیل نے جامع ا¿بی ہریرہؓ کریم بلاک اقبال ٹاو¿ن میں خطاب کرتے ہوئے کہاکہ قرآن کتاب ہدایت ودرس انقلاب ہے۔حدیث مصطفی تفسیرقرآن ہے۔انہوں نے کہا کہ جب تک امت نے قرآن وحدیث کے ساتھ تعلق مضبوط رکھا تب تک دنیا پر غلبہ رہا،کامیابی وکامرانی نے قدم چومے۔ عقیدہ توحید وعقیدہ ختم نبوت پرامت کی پہریداری رہی لیکن جہاں قرآن وحدیث سے تعلق کمزورہواوہیں امت مسائل ومشکلات کا شکارہوئی،اعمال میں کوتاہیاں پیدا ہوئیں۔ میاں محمدجمیل نے کہاکہ آج بھی ضرورت ہے کہ امت عقائد واعمال کی اصلاح کے لیے قرآن وحدیث کی طرف رجوع کرے۔انہوں نے علماءکرام ،خطبائ،واعظین ،اساتذہ اوروکلاءپرزوردیاکہ منبرومحراب سمیت ہرپلیٹ فارم سے قرآن وحدیث سے رہنمائی کی مو¿ثرآوازبلند کی جائے۔دنیاکی کامیابی اورآخرت کی نجات اسی میں ہے۔