• news

 ہمارا جینا ،مرنا عقیدہ ختم نبوت کا تحفظ کیلئے ہے:مولانا ڈاکٹراحمدعلی سراج


لاہور (خصوصی نامہ نگار)انٹرنیشنل ختم نبوت موومنٹ کے زیراہتمام سالانہ ختم نبوت کانفرنس مولاناپیر الیاس فداحقانی کی زیر صدارت جامع مسجد سیکٹر بی شیخ ملتون میں منعقدہوئی جس میں شیخ الحدیث حضرت مولاناحبیب الرحمن مولانااعجاز باچہِِ، شیخ الحدیث مولانامرحم اللہ مولاناخلیل احمد، شیخ الحدیث مولاناذوالفقار علی اور دیگر علماءسمیت بڑی تعداد میں لوگوں نے شرکت کی۔ کانفرنس سے انٹرنیشنل ختم نبوت موومنٹ ورلڈ کے مرکزی سیکرٹری جنرل فضیلتہ الشیخ مولانا ڈاکٹراحمدعلی سراج(مدینہ منورہ) نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ ہمارا جینا اورمرنا عقیدہ ختم نبوت کا تحفظ کیلئے ہے اور اس کیلئے بڑی سے بڑی قربانی دینے سے بھی گریز نہیں کیا جائے گا۔عقیدہ ختم نبوت کا تحفظ ہمارے ایمان کا حصہ، عشق نبوی کا تقاضہ،آخرت میں حضور کی شفاعت اور حصول جنت کا بہترین ذریعہ ہے، مولاناپیر الیاس فداحقانی نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ کلمہ کے نام پر حاصل کئے گے وطن عزیز پاکستان کے آئین میں قادیانی متفقہ طورپر غیر مسلم ہیں۔ و قاص نتھوکہ سمیت کسی بھی قادیانی کو کلیدی عہدہ پر زبردستی لگانے کی مذموم سازش اور کوشش کامیاب نہیں ہونے دی جائے گی۔ حکومت قادیانیوں کی بڑہتی ہوئیں اسلام دشمن ارتدادی سرگرمیوں کا فوری نوٹس انہوں نے کہا کہ مطالبہ کیا کہ سرکاری سکولوں میں بچوں کے نصاب تعلیم میں ختم نبوت کے اسباق شامل کیے جائیں۔صحابہ کرامؓ و اہل بیتؓ کے ساتھ عقیدت و محبت ہمارے ایمان کا حصہ ہے۔

ای پیپر-دی نیشن