• news

قرآن انقلابی کتاب ، تمام طبقات کے حقوق کی ضامن ہے:مولانا فضل الرحیم اشرفی


لاہور(خصوصی نامہ نگار) قرآن انقلابی کتاب ہے جو عورتوں مردوں اور معاشرے کے تمام طبقات کے حقوق کا ضامن ہے۔ قرآنی احکامات سے ناواقف مغرب زدہ عورتیں آزادی کے مطالبے کرکے معاشرے کو مغرب زدہ بنانا چاہتی ہیں۔دینی مدارس ملک اور اسلام کے وفادار ہیں۔علماءینی مدارس اور وطن عزیز کے خلاف ہر سازش کا ڈٹ کر مقابلہ کریں گے۔ دینی مدارس پاکستان کی نظریاتی اور جغرافیائی سرحدات کے محافظ ہیں۔ جدوجہد سے پاکستان میں نظام مصطفی نافذ کر کے دم لیں گے۔قرآن وسنت کی تعلیمات پر عمل کر کے ہی ہم ایک فلاحی معاشرہ قائم کرسکتے ہیں۔ ان خیالات کا اظہار جامعہ اشرفیہ کے مہتمم شیخ الحدیث مولانا فضل الرحیم اشرفی ،جامعہ رحمانیہ کےناظم مولانا محمد امجد خان ،جانشین حافظ الحدیث مولانا فضل الرحمن درخواستی ،قاری اکمل الحسن ،قاری محمد باسق ،قاری عمر فاروق،قاری عبد الواحد نے جامعہ رحمانیہ کے سالانہ دستار بندی وتقسیم انعامات اور دیگر تقریبات سے خطاب کرتے ہوئے کیا مولانا فضل الرحیم ،مولانا محمدامجدخان،مولانا فضل الرحمن درخواستی اور دیگر نے کہاکہ بیرونی پالیسیوں پر عمل درآمد کر نے سے مہنگائی کا سیلاب مزید بڑھے گا ۔مولانا فضل الرحیم اشرفی، مو لا نا محمد امجد خان ،مولانا درخواستی اور دیگر نے کہا کہ ملک میں معاشی انقلاب آئی ایم ایف اورورلڈبنک سے قرضے لینے سے نہیں آئے گا بلکہ حقیقی انقلاب اسلام کا عطاءکردہ معاشی انقلاب بر پاکر نے سے ہی آئے گا۔

ای پیپر-دی نیشن