عمران نیازی نے جمہوری سیاست کو بغاوت کی سیاست بنا دیا ہے :خالد جوئیہ ،راﺅ شہاب الدین
کاہنہ (نامہ نگار )پاکستان مسلم لیگ ن کے مرکزی رہنماءمحمد خالد جوئیہ آف جھیڈو ،سابقہ ڈپٹی میئر راﺅ شہاب الدین نے کہا ہے کہ معاشی حالات اور دہشتگردی کے مسائل سے دوچارملک کے ایسے حالات میں تصادم کسی بھی طور پر ملک و قوم کی مفاد میں نہیں۔ عمران نیازی نے جمہوری سیاست کو بغاوت کی سیاست بنا دیا ہے۔ پی ٹی آئی کاہر ورکر ن لیگ پر تنقید کر رہا ہے جسکی ن لیگ شدید الفاظ میں مذمت کرتی ہے۔ عمران نیازی نے غریب مکاو کی مہم کو اپنے چار سالہ دور اقتدار میں جاری رکھا۔ ن لیگ عوامی مفاد سے ہٹکر کو ئی ایسا قد م نہیں اٹھائے گی۔