• news

قرآنی تعلیمات پر عمل نہ کرنے پر مسلمان دنیا رسوا ہو رہا ہے:عبدالقدیر اعوان 


لاہور(خصوصی نامہ نگار) رمضان المبارک کی آمد آمد ہے یہ وہ مہینہ ہے جس میں قرآن مجید لوح محفوظ سے آسمان دنیا پر نازل ہوا۔ اس کلام ذات باری تعالی کی وجہ سے سارے مہینوں میں سردار مہینہ رمضان المبارک ہے۔آج ہم نے قرآن کریم سے رشتہ ناظرہ کی حد تک تو رکھا ہے لیکن جو حکم قرآن کریم ہمیں دیتا ہے اس پر عمل نہیں کر رہے ہیں۔ اسی وجہ سے مسلمان دنیا بھر میں ذلیل و رسوا ہو رہا ہے۔ ہمیں نافرمانیوں سے تائب ہوکر واپس پلٹنا ہوگا۔ امیر عبدالقدیر اعوان شیخ نے کہا کہ اس معاشرے میں جو خرابی ہے اس کا سبب ہم تو نہ بنیں ہم تو اپنا حصہ اس میں سے نکالیں۔دنیا میں آج جہاں بھی خوشحالی ہے اس کا اگر سبب دیکھیں گے تو کوئی نہ کوئی اسلامی پہلو اس کے پیچھے آپ کو نظر آئے گا۔ آج مغرب کی مثالیں دی جاتی ہیں وہاں کے قوانین اور ان کا نفاذ اسلامی حکم کے قریب تر ہے۔ جنہوں نے نقل کی وہ استفادہ حاصل کر رہے ہیں اور جو وارث ہیں انہوں نے اپنی وراثت چھوڑی ہے ذلیل ہو رہے ہیں۔ حکومت کو چاہیے کہ قانون کی بالا دستی قائم کرے اور اس کا نفاذ مساوات کے ساتھ ہو۔ ہم ایک دوسرے پر اعتراض کر کے خود کو بری کر لیتے ہیں سب سے پہلے خود اپنے محاسبے کی ضرورت ہے ہم ٹھیک ہوں گے تو معاشرہ بھی ٹھیک ہو گا۔

ای پیپر-دی نیشن