• news

ہائیکورٹ نے حلقہ 94 چنیوٹ سے پی ٹی آئی امیدوار کو ہراساں کرنے سے روک دیا، درخواست نمٹا دی 


لاہور(خبرنگار)لاہور ہائی کورٹ کے جسٹس شہرام سرور چودھری نے پی ٹی آئی کے حلقہ پی پی 94 چنیوٹ سے امیدوار کی ہراساں کرنے کیخلاف درخواست پر پی ٹی آئی امیدوار کو ہراساں کرنے سے روک دیا عدالت نے حکم دیا کہ آئی جی پنجاب اور ڈی جی انٹی کرپشن عدالتی حکم پر عمل درآمد یقینی بنائیں عدالت نے ہدایات جاری کرتے ہوئے درخواست نمٹا دی فاضل عدالت نے حلقہ پی پی 94 چنیوٹ ایم پی اے کے امیدوار محمد خالد کی درخواست پر سماعت کی درخواست گزار کی طرف سے ثمرا ملک ایڈووکیٹ پیش ہوئیں۔
درخواست نمٹا دی 

ای پیپر-دی نیشن