• news

ہائیکورٹ کے حکم پر حبس بے جاسے 14مزدور بازیاب ‘رہا کر دیئے 


لاہور(خبرنگار)لاہور ہائیکورٹ میں بھٹہ مزدوروں کی بازیابی کیس کی سماعت عدالت نے حبس بے جا میں رکھے گئے 14 مزدور بازیاب کرواکر رہا کر دیئے۔ رہا ہونے والوں میں خواتین ، مرد اور کم سن بچے شامل ہیں۔جسٹس سردار محمد سرفراز ڈوگر نے ندیم علی کی درخواست پر سماعت کی۔ درخواست میں موقف اپنایا گیا کہ شیخو پورہ کے علاقہ میں بلال احمد نے حبس بے جا میں رکھا ہوا ہے۔ سرکاری ریٹ کے مطابق اینٹیں بنانے کی اجرت نہیں دی جاتی۔ عدالت سے استدعا ہے کہ حبس بے جا میں رکھے گئے افراد کو بازیاب کرکے رہا کرنے کا حکم دے ۔بھٹہ مالک کے وکیل نے عدالت کو بتایاکہ مزدوروں کو حبس بے جا میں رکھنے کا الزام درست نہیں ۔بھٹہ مزدوروں نے ایڈوانس رقم لے رکھی ہے اور اپنی مرضی سے کام کررہے ہیں۔

ای پیپر-دی نیشن