• news

شریعت محمدی ، دفاع شعائر اللہ، اسلام و دینی مدارس کیلئے متحد ہیں:ہشام الٰہی ظہیر 


لاہور (خصوصی نامہ نگار)تحریک دفاع اسلام و پاکستان کے چیئرمین علامہ ہشام الٰہی ظہیر نے کہا ہے کہ تحریک کا منشور گھر گھر پہنچانے کیلئے کارکن کمر بستہ ہوجائیں۔ ہم شریعت محمدی ، دفاع شعائر اللہ، اسلام و دینی مدارس کیلئے بالکل متحد ہیں۔تحریک دفاع اسلام و پاکستان کا پلیٹ فارم ایک دینی و سیاسی پلیٹ فارم ہے جو ہر قسم کے نظریاتی طبقہ فکر کے لوگوں کیلئے ا±مید کی روشنی ہے۔ رمضان المبارک کی آمد آمد ہے نوجوانوں کیلئے”فہم القرآن کلاسسز، علمائے مشائخ کے دروس، قرآن سے تعلق“ جیسے علمی و فکر ی روحانیت سے بھر پور تر بیتی نشستوں کا با قاعدہ آغاز کیا جائے گا تا کہ نوجوانوں کو قرآن وسنت کے علم و فہم سے آگاہی حاصل ہو۔ ہما رے معاشرے کا تباہی کا بڑا سبب نئی نوجوان نسل کی قرآن و سنت، سیرت الرسول کی تعلیمات سے مکمل دوری ہے اس کی بڑی وجہ پاکستان میں موجود لبرل، سیکولر، طاغوتی سیاسی پارٹیوں ہے جنہوں نے اپنی شیطانیت چمکانے کیلئے ووٹوں کے حصول کیلئے ان کے ذہنوں میں گند بھر کران کو مفلوج کر دیا ہے۔ علامہ ہشام الہٰی نے کہا ہما رے اسلاف، جید اکابرین علمائے کرام، بزرگوں نے بے شمار قربانیاں دیکر یہ وطن حاصل کیا جس کی بنیاد دو قومی نظریے پر مشتمل ہے مگر 5 سالوں سے ملک میں اقتدار کی رسہ کشی کا کھیل جا ری ہے۔ آئندہ الیکشن میں قوم ان لبرل سیکولر سیاسی پارٹیوں کو آزمانے کی بجائے دینی جما عتوں کوووٹ دیکر ایوانوں میں لائے تاکہ ان کے مسائل کا حل قرآن و سنت کی روشنی میں ہو تاکہ ملکی معیشت کی بھاگ دوڑ دین کے طالب علموں کے حوالے کرکے ملک کو کامیابی و کامرانی کی منزلوں پر گامز ن کیا جا سکے۔

ای پیپر-دی نیشن