روسو کی شاندار سنچری سلطانز زلمی کو ہراکر پلے آف مرحلہ میں پہنچ گئے
لاہور(سپورٹس رپورٹر )پاکستان سپر لیگ 27 ویں میچ میں ملتان سلطانز نے رائیلی روسو کی شاندار سنچری کی بدولت پشاور زلمی کی جانب سے دیا گیا 243 رنز کا ہدف حاصل کر لیا۔راولپنڈی میں کھیلے گئے میچ میں پشاور کے کپتان بابر اعظم نے ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کا فیصلہ کیا اور 6وکٹوں پر 242رنز بنائے۔زلمی کی جانب سے اننگز کا آغاز صائم ایوب اور بابر اعظم نے کیا اور ٹیم کو 134 رنز کا آغاز فراہم کیا، صائم ایوب 58 جبکہ بابر اعظم 73 ‘محمد حارث 35‘ ٹام کوہلر کیڈمور 38 رنز بناکر آﺅٹ ہوئے۔ عظمت اللہ عمر زئی 16 رنز بنا کر ناٹ آو¿ٹ رہے۔ عباس آفریدی نے 4کھلاڑیوں کو آو¿ٹ کیا ۔ملتان سلطانز کا آغاز اچھا نہ رہا اور صرف 28 رنز پر دونوں اوپنرز شان مسعود اور محمد رضوان پویلین لوٹ گئے، شان مسعود نے 5 اور محمد رضوان نے 7 رنز بنائے۔ رائیلی روسو اور کیرون پولارڈ نے چوکوں چھکوں کی برسات کر دی، روسو نے پہلے صرف 17 گیندوں پر نصف سنچری سکور کی اور پھر 41 گیندوں پر پی ایس ایل کی تیز ترین سنچری بنا ڈالی، وہ 8 چھکوں اور 12 چوکوں کی مدد سے 121 رنز بنا کر آو¿ٹ ہوئے۔کیرون پولارڈ نے 25 گیندوں پر 5 چھکوں اور 3 چوکوں کی مدد سے 52 رنز کی اچھی اننگز کھیلی جبکہ انور علی 24 اور اسامہ میر 11 رنز بنا کر ناقابل شکست رہے۔ملتان سلطانز نے 243 رنز کا ہدف 20 ویں اوور کی پہلی گیند پر 6 وکٹوں پر پورا کر کے پلے آف مرحلے کیلئے کوالیفائی کر لیا۔ رائیلی روسو کو میچ کا بہترین کھلاڑی قرار دیاگیا۔