• news

پی آئی ٹی بی کرکٹ ٹورنامنٹ شاہینز ٹیم نے جیت لیا


لاہور(سپورٹس رپورٹر)پی آئی ٹی بی کرکٹ ٹورنامنٹ شاہینز ٹیم نے ایجائل ٹیم کو 15 رنز سے شکست دے کر جیت لیا۔شاہینز نے پہلے کھیلتے ہوئے پانچ اوورز میں 115 رنز بنائے جبکہ جواب میں ایجائل ٹیم 100 رنز بنا سکی۔ٹورنامنٹ میں مختلف ڈیپارٹمنٹس کی آٹھ ٹیموں نے حصہ لیا۔ چیئرمین پی آئی ٹی بی فیصل یوسف نے کہاکہ سٹاف کی جسمانی و ذہنی نشوونما کیلئے کھیلوں کی سرگرمیاں بہت مفید ثابت ہوتی ہیں۔انہوں نے اے ڈی جی نثار احمد اور ڈائریکٹر ایڈمن عقیل خان کو ٹورنامنٹ کے شاندار انعقاد پر مبارکباد دی۔ ٹیموں میں ٹرافی اور انعامات تقسیم کئے۔

ای پیپر-دی نیشن