ویمن کرکٹر ز کیلئے نمائشی میچز ایک اچھا اضافہ
رانا فرحان اسلم
پاکستان کرکٹ بورڈ نے کی جانب سے نمائشی میچز میں شریک پاکستانی اور غیر ملکی کھلاڑیوں پر مشتمل ٹیمز کا راولپنڈی کرکٹ اسٹیڈیم میں پہلا میچ ہوا جسکے بعد پاکستان کرکٹ بورڈ کی مینجمنٹ کمیٹی کے سربراہ نجم سیٹھی کیجانب سے ملکی و غیر ملکی تمام کھلاڑیوں کے اعزاز میں اسلام آباد کے پرفزامقام پر واقع ایک نجی ہوٹل میں ہائی ٹی کا اہتمام کیا گیا جس میں تمام خواتین کھلاڑیوں نے شرکت کی اور پر فضا مقام پر واقع معروف ہوٹل میں ہائی ٹی سے خوب لطف اندوز ہوئیں غیر ملکی کھلاڑیوں نے پاکستان آمد اور پی ایس ایل کے نمائشی میچز کا حصہ بننے پر پاکستان اور پاکستان کرکٹ بورڈ کیجانب سے بہترین ایونٹ کے انعقادکو سراہا ہے اور اسے کرکٹ کی تاریخ میں ایکا اہم سنگ میل قراردیاہے