غیر محفوظ طور پر یورپ جانے والے نوجوان کو چاغی سے حراست میں لے لیا
کوئٹہ (نوائے وقت رپورٹ) ایران کے راستے غیر قانونی طور پر یورپ پہنچنے کی کوشش کرنے والے ایک نوجوان کو بلوچستان کے سرحدی ضلع چاغی سے حراست میں لے لیا گیا۔ چاغی کے ڈپٹی کمشنر حسین جان بلوچ نے بتایا کہ لڑکے کے رشتہ دار عبدالحکیم نے حکام کو بتایا تھا کہ وہ کراچی سے تعلق رکھنے والے انسانی سمگلر کی مدد سے یورپ پہنچنے کے ارادے سے گھر سے کچھ 30 ہزار ڈالر لیکر بھاگا تھا۔ ڈپٹی کمشنر نے کہا کہ لیویز فورس نے ذرائع کی مدد سے 12 گھنٹے طویل آپریشن کے بعد ضلع واشک میں پاکستان ایران سرحد کے قریب واقع قصبے ماشکیل سے لڑکے کو بحفاظت بازیاب کرایا۔ انہوں نے کہا کہ رقمسمگلر نے خاندان کو واپس کر دی ہے، مقدمے میں کراچی، کوئٹہ اور واشک کے چار سے زائد ایجنٹ ملوث تھے۔ حسین جان بلوچ نے کہا کہ پکڑے گئے لڑکے نے سمگلروں خاص کر کراچی میں مقیم اسمگلرز کی نشاندہی کی ہے۔ لڑکا اس وقت لیویز فورس کی تحویل میں ہے اور اسے قانونی تقاضے پورے کرنے کے بعد اہلِ خانہ کے حوالے کر دیا جائے گا۔