پی ڈی ایم کا خیبر پی کے کی 3 نشستوں پر ضمنی انتخابات میں حصہ نہ لینے کا فیصلہ
پشاور (نوائے وقت رپورٹ) پی ڈی ایم میں شامل جماعتوں نے ضمنی انتخابات کے بائیکاٹ کی پالیسی جاری رکھتے ہوئے خیبر پی کے سے قومی اسمبلی کی تین نشستوں پر ضمنی انتخابات میں بھی حصہ نہ لینے کافیصلہ کیا ہے۔ پی ڈی ایم میں شامل جماعتوں کی جانب سے کوئی بھی امیدوار این اے 22 مردان،این اے 24 چارسدہ اور این اے 31 پشاور کے حلقوں پر کاغذات نامزدگی جمع نہیں کرائے گا۔ مذکورہ نشستوں کے لیے کاغذات جمع کرانے کی آخری تاریخ 14 مارچ جبکہ پولنگ 30 اپریل کو ہوگی۔ ترجمان پی ڈی ایم خیبر پی کے عبدالجلیل جان نے اس بارے میں رابطہ کرنے پر بتایا کہ ہماری پالیسی اور فیصلہ ہے کہ اب کسی ضمنی الیکشن میں حصہ نہیں لیں گے،اب صرف اور صرف عام انتخابات کی تیاری جاری ہے اور جنرل الیکشن میں ہی حصہ لیں گے۔ انہوں نے کہا کہ یہ نشستیں تحریک انصاف نے خالی کیں ،وہی الیکشن کا شوق پورا کرے۔