• news

این ڈی ایم اے کی ترکیہ اور شام کے زلزلہ متاثرین کیلئے امدادی کارروائیاں جاری 


اسلام آباد (وقائع نگار) وزیر اعظم کی ہدایت پر  این ڈی ایم اے کی ترکیہ اور شام کے زلزلے سے متاثرہ لوگوں کے لیے مسلسل امدادی کارروائیاں جاری ہیں۔ اس سلسلے میں این ڈی ایم اے نے مزید 550 ٹن امدادی سامان پاکستان نیوی کے بحری جہاز معاون  کے ذریعے زلزلہ زدہ ترکیہ اور شام کے لیے روانہ کیا۔ جہاز میں ترکئیہ کے زلزلہ متاثرین کیلئے 2625  موسم سرما کے بڑے خیمے اور 38370 کمبل شامل ہیں۔ جبکہ شام کے زلزلہ متاثرین کیلئے 179 ٹن امداد میں 22000 کمبل سمیت 144 ٹن عطیات شامل ہیں۔ این ڈی ایم اے کی جانب سے دونوں ممالک کے لیے امدادی سامان لے جانے والا جہاز 23مارچ کو ترکیہ اور 31 مارچ کو شام پہنچے گا۔

ای پیپر-دی نیشن