کندھ کوٹ: ڈاکوؤں کا پولیس چیک پوسٹ پر حملہ، 2 اہلکار اغواء کر لئے
کندھ کوٹ (نوائے وقت رپورٹ) کندھ کوٹ میں ڈاکوؤں نے دوڑ پولیس چیک پوسٹ پر حملہ کر کے دو اہلکاروں کو اغواء کر لیا ہے۔ ایس ایس پی عرفان علوی کے مطابق بھییو گینگ کے ڈاکوؤں نے دو پولیس اہلکاروں کو اسلحہ سمیت اغواء کیا۔ ڈاکو پولیس اہلکاروں کو رانی مہر کچے کے علاقے میں لے گئے۔ ڈاکوؤں نے مغوی اہلکاروں کی ویڈیو بھی وائرل کر دی، جس میں مغوی اہلکار کہہ رہے ہیں کہ گرفتار ڈاکوؤں کی رہائی پر ہمیں رہا کیا جائے گا۔