مسلمان سماجی کارکن سے شادی کرنے والی بھارتی اداکارہ سوارا بھاسکر کے شادی کارڈ پر ہندو انتہاپسند تلملا اٹھے
نئی دہلی (نیٹ نیوز) بھارتی اداکارہ سوارا بھاسکر نے شادی کے کارڈ پر ممتازعہ شہریت قانون کے حوالے سے نعرہ چھپوا کر انتہاپسندوںکو ایک بار پھر سے آگ بگولہ کر دیا۔ سوارا بھاسکر کی سماجی کارکن فہد احمد کے ساتھ آج بارہ مارچ کو شادی ہے۔ انہوں نے اپنے شادی کے کارڈ پر متنازعہ شہریت قانون کے خلاف نعرہ ’’ہم کاغذ نہیں دکھائیں گے‘ ہم ایک ہیں‘‘ لکھوایا ہے۔