• news

میراں حسین زنجانی نے زندگی تبلیغ اسلام میں صرف کی:سیدافضال زنجانی


لاہور(کلچرل رپورٹر) سجادہ نشین دربار عالیہ زنجانیہ الحاج پیر سید افضال حسین زنجانی نے کہا ہے کہ قطب الائولیا سید میراں حسین زنجانی نے پوری زندگی تبلیغ اسلام میں صرف کی اور اسکے کیلئے بڑی سے بڑی تکلیف کی بھی پرواہ نہیں کی۔وہ ایک سچے عاشق رسولؐ اور احکام خدا وندی کے پابند تھے۔ لاہور میں جن ابتدائی اولیاء نے قدم رکھا اور ہندو ازم ہندو ذہنیت کو تبدیل کرنے میں اہم کردار ادا کیا۔ آپ ان میں ایک ہیں۔ ہزاروں ہندو لوگوں کلمہ پڑھایا۔ سید میراں حسین زنجانی نے اپنے اخلاق و کردار سے لوگوں کو متاثر کیا اور دائرہ اسلام میں داخل کیا۔ آپکے اسی جاندار کردار کو اجاگر کرنے کیلئے سالانہ محفل آج منعقد ہوگی جسمیں ملک بھر علماء و مشائخ شرکت کریں گے اور انکی حیات و خدمات پر روشنی ڈالیں گے۔

ای پیپر-دی نیشن