عقیدہ ختم نبوت ہرمسلمان کی ایمان اساس ہے:مولانا محمد امجد خان
لاہور(خصوصی نامہ نگار) قادیانیت کا فتنہ امت کے ایمان کا قاتل ہے۔ عقیدہ ختم نبوت ہرمسلمان کی ایمان اساس ہے۔ قوم عقیدہ ختم نبوت کے خلاف ہر سازش کے مقابلے کے متحد اور متفق ہے ، ملک کے اسلامی تشخص اور مذہبی شناخت کو کسی صورت ختم نہیں ہونے دیا جائے ا ،قوم عقیدہ ختم نبوت اور وطن عزیز کا تحفظ اپنا فرض سمجھتی ہے کسی بیرونی ایجنڈے کو کامیاب نہیں ہونے دیا جا ئے گا ان خیالات کا اظہار جے یوآئی کے مرکزی ڈپٹی سیکرٹری جنرل مولانا محمد امجد خان ،عالمی مجلسِ تحفظ ختم نبوت کے مرکزی رہنما مولانا اللہ وسایا ،مفتی شہاب الدین پوپلزئی،خواجہ عزیز احمد ،مولاناقاضی مشتاق احمداور دیگر ایلمنٹری گراؤنڈ میں سالانہ تحفظ ختم نبوت کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔ علماء نے کہاکہ عقیدہ ختم نبوت امت کا اجماعی عقیدہ ہے اور علماء اور عوام عقیدہ ختم نبوت پر کوئی سمجھوتہ نہیں کریں گے۔ مولانا محمد امجد خان ،مولا اللہ وسایا ،مفتی شہاب الدین اور دیگر نے کہاکہ عالمی طاقتیں پاکستان کو ناکام ریاست بنانے کیلئے کوشاں ہے۔تمام بحرانوں کا خاتمہ نظام مصطفیؐ کے نفاذ کے بغیر ممکن نہیں۔ آئی ایم ایف کے سودی قرضوں سے ملکی معیشت کا کچومر نکل گیا ہے۔