اختر اقبال ڈار کی زیر صدارت تحریک انصاف نظریاتی کی ایگزیکٹو کمیٹی کا اجلاس
شیخوپورہ(نمائندہ خصوصی)پاکستان تحریک انصاف (نظریاتی ) کی ایگزیکٹو کمیٹی کا اجلاس مرکزی چیئرمین اختر اقبال ڈار کی صدارت میں ہواجس میں وائس چیئرمین ریاض علوی، ریحان ترمذی، زبیر حسین ، نصر اللہ خان ، عثمان ڈار ، شہباز گجر سمیت دیگر اراکین نے شرکت کی اجلاس میں آئندہ صوبائی اسمبلیوں پنجاب اور کے پی کے کے انتخابات کے متعلق غور و خوص کے بعد لائحہ عمل مرتب کیا گیا اور تمام ڈویژنل ہیڈ ز کو ہدایات جاری کی گئیں کہ وہ فی الفور امیدواران کی شارٹ لسٹیں مرتب کرکے پارٹی چیئرمین کو بھجوائیں ۔