ملتان ریکارڈ ساز میچ میں کامیاب کوئٹہ پلے آف سے آﺅٹ
لاہور(سپورٹس رپورٹر پی ایس ایل 8 کے اہم میچ میں کوئٹہ گلیڈی ایٹرز 263 کا پہاڑ سر نہ کرسکے اور ملتان سلطانز نے میچ 9 رنز سے جیت کر حریف ٹیم کو پلے آف مرحلہ سے آﺅٹ کردیا۔ کوئٹہ کی شکست کے بعد پشاور زلمی کی ٹیم پلے آف مرحلہ میں پہنچ گئی ۔ کراچی کنگز پہلے ہی باہر ہوچکی ہے۔ پنڈی کرکٹ سٹیڈیم میں کھیلے گئے میچ میں کوئٹہ گلیڈی ایٹرز نے ٹاس جیت کر ملتان سلطانز کو پہلے بیٹنگ کی دعوت دی۔ ملتان سلطانز نے 3 وکٹوں پر 262 رنز بنائے ۔عثمان خان نے 41 گیندوں پر 120 رنز کی اننگز کھیلی ۔کپتان محمد رضوان نے 29 گیندوں پر 55 ‘رائیلی روسو نے 15 ‘ٹم ڈیوڈ 43 اور کیرون پولارڈنے 23 رنز بنائے۔ہدف کے تعاقب میں کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کے جیسن روئے نہ چل سکے، لیکن مارٹن گپٹل نے 14 گیندوں پر 37 رنز کی اننگز کھیلی۔ محمد حفیظ ایک‘ افتخار احمد 53 اور عمیر 67 رنز بنا کر آو¿ٹ ہوئے، عمر اکمل نے 10 گیندوں پر 28 اور محمد نواز نے 7 گیندوں پر 16 رنز بنائے۔ عباس آفریدی نے ٹورنامنٹ کی پہلی ہیٹ ٹرک بنائی۔کوئٹہ گلیڈی ایٹرز نے 8 وکٹوں پر 253 رنز بنائے۔ عباس آفریدی نے پانچ‘ احسان اللہ نے دو جبکہ انور علی نے ایک وکٹ حاصل کی ۔ عباس آفریدی کو میچ کا بہترین کھلاڑی قرار دیاگیا۔ عباس آفریدی نے 17ویں اوور کی پانچویں گیند پر محمد نواز اور چھٹی گیند پر عمید آصف کو آو¿ٹ کیا۔ 19ویں اوور کی پہلی گیند پر عمر اکمل کوآﺅٹ کرکے ہیٹ ٹرک مکمل کی۔ملتان سلطانز نے پی ایس ایل میں سب سے بڑے ٹوٹل کا ریکارڈ اپنے نام کرلیا۔‘کوئٹہ کیخلاف میچ میں 3 وکٹوں پر 262 رنز بنائے۔ اس سے قبل اسلام آباد یونائیٹڈ نے پشاور زلمی کےخلاف 2021 ءمیں 2 وکٹوں پر 247 رنز بنائے تھے۔کوئٹہ کے 253رنز لیگ کا دوسرا سب سے بڑا سکور ہے ۔ میچ میں پی ایس ایل کی تاریخ میں دونوں اننگز کا بھی سب سے بڑا مجموعہ کا ریکارڈ قائم ہوا ۔ میچ میں مجموعی طور پر517رنز بنے ۔