سپریم جوڈیشل کونسل ریفرنس جسٹس مظاہر کے بیٹوں نے وکیل کو نوٹس بھجوا دیا
اسلام آباد (نوائے وقت رپورٹ) سپریم کورٹ کے جج جسٹس مظاہر نقوی کیخلاف سپریم جوڈیشل کونسل میں ریفرنس دائرکرنے پر جسٹس مظاہر کے بیٹوں نے وکیل میاں داؤد کو قانونی نوٹس بھیج دیا۔ نوٹس میں کہا گیا ہیکہ میاں داؤد 15 دن میں معافی مانگیں اور اپنے الزامات کی تردید کریں، میاں داؤد نے جسٹس مظاہر نقوی کی ساکھ کو مجروح کیا، معافی نہ مانگنے پر میاں داؤد قانونی کارروائی کا سامنا کرنیکو تیار رہیں۔ خیال رہے کہ وکیل میاں داؤد نے جسٹس مظاہر کے خلاف سپریم جوڈیشل کونسل میں ریفرنس دائرکیا ہے جس میں جسٹس مظاہر اور ان کے اہلخانہ کی جائیدادوں کی تحقیقات کرنیکی استدعا کی گئی ہے۔ قانونی نوٹس پر ردعمل دیتے ہوئے وکیل میاں داؤد نے کہا ہے کہ قانونی نوٹس کا جواب دینے یا نہ دینے کا فیصلہ مشاورت کے بعدکروں گا، قانون اور آئین کی بالادستی کے لیے دھمکیوں کے سامنے نہیں جھکیں گے، قانونی نوٹس کے پیچھے چھپنے کے بجائے سپریم جوڈیشل کونسل میں جواب دیں۔
جسٹس مظاہر نوٹس